بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں تیرہ افراد جان بحق

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں پیش آنے والے مختلف نوعیت کے حادثات میں تیرہ افراد جان بحق ہوئے ہیں

کوئٹہ مشرقی بائی پاس بکرا منڈی میں مکان میں گیس بھرنے سے ماں باپ اپنے تین بچوں سمیت جانبحق ہوئے ۔

بلوچستان کے علاقے ژوب میں شدید برفباری کے سبب مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جانبحق ہوگئے۔

ژوب میں المناک سانحہ کلی شہاب زئی میں پیش آیا ، جانبحق ہونے والوں میں تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

ژوب میں ایک اور واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اپنے بیٹے سمیت جانبحق ہوگیا۔

مکان کی چھت گرنے کا حادثہ نیو ناصر آباد میں پیش آیا ۔

جانبحق ہونے والوں میں 45 سالہ نیکو بی بی اور تین سالہ اول خان شامل ہے۔