کیچ:بی ایس او آزاد کا سابق زونل نائب صدر بجلی کے کرنٹ لگنے سے جان بحق

کیچ کے علاقے تمپ میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے بی ایس او آزاد تمپ زون کے سابق نائب صدر سمی بلوچ جان بحق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب کیچ کے علاقے میں تمپ میں پیش آیا ہے

واضح رہے کہ سمی بلوچ بی ایس او آزاد کے سابق چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ کی قریبی رشتہ دار ہے اور انہوں نے مکران میں بی ایس او کی فعالیت کے لئے نمایاں کردار کی۔