بلوچستان کے مختلف علاقوں شدید برف باری اور بارش نے تباہی مچادی

مکران سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز سے جاری بارش اور برف باری نے تباہی مچا دی۔

تمپ مند اور کیچ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والے بارش نے تبائی مچادی اب تک موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں کئی خاندانیں مثاٹر ہوئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق مکانات اور چاردیواریاں بارش کے باعث گر گئے ہیں لوگ شدید سردی میں آسمان تلے بے یار مددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

کوئٹہ اور قلات میں شدید برف باری کی وجہ سے شاہراہیں مکمل بند ہوئے ہیں سینکڑوں کی تعداد میں مسافر منزل پر پہنچنے کے بجائے راستے میں پھنسے ہوئے ہیں۔