پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے تربت سے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا

ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے 13مارچ2019کو تربت کے علاقے آپسرسے حاتم ولد عظیم سکنہ بالگتر گڈگی کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

یاد رہے بلوچستان میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں لوگوں کو حراست بعد لاپتہ کرنا اب معمول بن چکا ہے اور انہی اغواء نما گرفتاریوں کے خلاف بلوچ پچھلے دس سالوں سے سراپااحتجاج ہیں اور پچھلے چار مہینوں سے اس احتجاج نے شدت اختیار کی ہے اور اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بچے شدید سردی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج ہیں اوردوسری جانب آزاد پسند حلقے یہ الزام لگا رہے ہیں کہ لوگوں کو بازیاب کرنے کے بجائے فورسز تیزی کے ساتھ لوگوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کر رہے ہیں جس سے یہاں ایک انسانی بحران جنم پاچکا ہے