کیچ: حراست بعدلاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 13جنوری2019کو کیچ کے علاقے ہوشاپ اور بالگتر کے درمیانی علاقے سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ ہونے والا اسکول ٹیچر صغیر ساجن گزشتہ روزبازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ۔

اور ادھر گوادر سے اطلاعات ہیں 19ستمبر 2018کو گوادر کے علاقے جیوانی دو بیست پنجاہ سے حراست کے بعد لاپتہ ہونے والا لال محمد ولد غلام محمد سکنہ سورک دشت آج گوادر سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ۔