کیچ کے پہاڑی سلسلے آپریشن اورشدیدگولہ باری جاری

دشت اور تمپ کے درمیانی پہاڑی سلسلے مزن بندمیں آپریشن ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تمپ اور دشت کے درمیانی علاقے پہاڑی سلسلے مزن بند میں آج دوسرے دن میں آپریشن جاری ہے۔

علاقائی ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق کل شروع ہونے والے آپریشن میں فورسز تمپ کی جانب سے مزن کے پہاڑی سلسلے میں داخل ہوا ہے اورمقامی لوگوں نے بتایاہے کہ پہاڑی سلسلے کی جانب سے شدید فائرنگ اور دھماکے کی آواز سنائی گئی ۔

یا درہے ایک ہفتے سے مکران کے مختلف علاقوں میں شدید نوعیت کے فوجی آپریشن کے آغاز کیا گیادو دن قبل دوران آپریشن کیچ کے علاقے زامران میں فوج نے دوران آپریشن بلوچ بیٹی مہرجان کو اس کے بھائی فدا بلوچ سمیت حراست میں لینے کے بعد کیمپ منتقل کیا تھا اور دو دن اذیت رسانی کے بعدانہیں زخمی حالت میں رہا کیالیکن بھائی فدا تاحال لاپتہ ہیں۔