پنجگور: دو گاڑیوں میں تصادم ایک شخص جھلس کر جاں بحق تین افراد زخمی

اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے شر چڑائی کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم

ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے شر چڑائی کے قریب دو ایرانی ساختہ زمباد گاڑی آپس میں ٹکرا گئے جس کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے ایک شخص موقع پرجھلس کر جان بحق ہوگیااور تین افراد زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کومزید طبی امداد دینے کے لئے سول اسپتال پنجگور منتقل کردیاگیا ۔

یاد رہے پنجگور اور گردنواح میں سی پیک روٹ پر اس طرح کے حادثات اب معمول بن چکے ہیں جس کے بارے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے سی پیک روٹ پر سائن بورڈ اور دوسری انتظامات نہ ہونے کی وجہ اکثر حادثات کراسنگ اور ڈرائیوروں کی غفلت اورتیز رفتاری کی وجہ سے پیش آرہے ہیں ۔

خبری حوالہ:زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک