پنجگور: بازارمیں ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کے گاڑی پر بم دھماکہ

اطلاعات کے مطابق پنجگور بازار میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے بجار شمبے زئی کے بھائی اور اہم کارندوں کے گاڑی قریب بم دھماکہ ہوا ہے

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور بازار میں بھگدڈمچ گیا۔

ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا

ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی گاڑی جب قریب پہنچا تو زور دار دھماکہ ہوا جس کے باعث قریب میں کھڑی کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔

اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں دو افراد جان بحق ہوئے ہیں اور بجار شمبے زئی کا بھائی اور متعدد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے شدید زخمی ہوئے ہیں.

یاد رہے پنجگور میں اس سے قبل بھی پنجگور بازار میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں اور سیکیورٹی فورسز پر اس طرح کے حملے ہوئے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے قبول کی ہے اس کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ۔