آواران:فورسزہاتھوں ایک شخص لاپتہ ،لاپتہ دو افراد بازیاب

پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے جبکہ ایک شخص کوحراست بعد لاپتہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے آواران کے علاقے پیراندر سے رحیم ولد پیر محمد کو پاکستانی فوج نے حراست نے میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

جبکہ دو دن قبل پاکستانی فوج کے ہاتھوں آواران کے علاقے پیرندر سے حراست کے بعد لاپتہ ہونے والے گل محمد ولد پیر محمد اور دادو ولد باگو حراست سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

یاد رہے آواران اورگردونواح میں پچھلے کئی دنوں سے آپریشن جاری ہے ۔