آواران: پاکستانی فوج کا آپریشن جاری، دو افراد حراست بعد لاپتہ

اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے پیر اندر لوپ کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فورسز کی پیش قدمی اور بڑی تعداد میں فورسز کی گاڑیاں پہاڑی سلسلے کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

آواران کے علاقے پیراندر ہی سے اطلاعات ہیں پاکستانی فوج نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت دادو ولد باگو اور گل محمد ولد پیر محمدکے ناموں سے ہوگیا ہے ۔

یاد رہے کہ داداورگل محمدکو فوج کے طویل حراست سے پندرہ روز قبل بازیاب ہوئے تھے اور کل رات پھر انہیں حراست میں لے کر لاپتہ کردیاگیا۔